والد مرحوم شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے باوجود انتہائی عاجز ی اور انکساری سے رہتے تھے,حیدر سلطان

Spread the love

نامور اداکار حیدر سلطان نے فلم ’’پیشی گجراں دی‘‘کی شوٹنگ کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والد مرحوم شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے باوجود انتہائی عاجز ی اور انکساری سے رہتے تھے جس کا ثبوت ان کا ہمیشہ زمین پر بیٹھنا تھا ، اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرتا ہوںلیکن فلم انڈسٹری میںدوسرا کوئی سلطان راہی پیدا ہو نہیں سکتا یہ ممکن ہی نہیں۔ حیدر سلطان نے کہا کہ لوگوں کو یہ کہنے ہوئے سنا ہے کہ جب سینمائوں میںفلم لگتی تھی تو فلم بین ہدایتکار،پروڈیوسر یا دیگر معاملات نہیں دیکھتے تھے بلکہ ان کی نظر فلم کی کاسٹ پر ہوتی تھیںکہ اس میں سلطان راہی شامل ہے یا نہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرے والد عاجزی کو پسند کرتے تھے۔ اور رب کی ذات کو بھی ایسے ہی لوگ پسند ہیںجس کا پھل انہیں ان کی زندگی میں بھی ملا ۔ انہوں نے کہا کہ والد کا سایہ گھنے چھائوں والے درخت کی مانند ہوتا ہے اور یہ کمی وہی محسوس کر سکتا ہے جس کے سر سے یہ چھائوں ہٹ جائے ۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلوں اور ایسا کوئی بھی کام نہ کروں جس سے میرے والد مرحوم کی نیک نام پر کوئی حرف آئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں