نیوزی لینڈ نے سری لنکا کی ٹیم کو واحد ٹی ٹونٹی میچ میں 35 رنز سے ہرا دیا۔

Spread the love

بریسویل کی آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ نے سری لنکا کی ٹیم کو واحد ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 35 رنز سے ہرا دیا۔ کیوی ٹیم نے پہلے کھیل کر مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بناکر آئی لینڈرز کو میچ میں کامیابی کے لئے 180 رنز کا ہدف دیا۔ بریسویل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 رنز بنائے اور بائولنگ کے شعبے میں ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ مہمان ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 16.5 اوورز میں 144 رنز بناسکی۔ پریرا نے 43 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے فرگوسن اور ایش سودھی نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ ٹم سائوتھی، کیوگیلیجن، بریسویل اور سانٹنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ سکاٹ کیوگیلیجن نے نیوزی لنیڈ کی طرف سے ٹی ٹونٹی ڈیبیو کی جبکہ لہرو کمارا نے سری لنکا کی طرف سے ٹی ٹونٹی ڈیبیو کیا۔ ڈگ بریسویل کو آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں