نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست ختم ہو چکی۔ کوئی این آر او نہیں ہوگا۔ فواد چوہدری

Spread the love

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست ختم ہو چکی۔ کوئی این آر او نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیراطلاعات ایک بار پھر وضاحت کر دی۔ دونوں نے بڑا سیاسی دباؤ ڈالا۔ ایک چلا گیا دوسرا بھی جیل جانے والا ہے۔ وزیراعظم این آر او پر یقین نہیں رکھتے ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں۔ وزیراعظم عمران خان عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ اصل بجٹ اب آ رہا ہے۔ منی بجٹ میں معاشی استحکام لائیں گے۔ نئے پاکستان کی لیڈرشپ پر بھروسہ کریں حالات بہتر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں