نامزد سفیر ڈاکٹراسد مجید خان واشنگٹن پہنچ گئے،آج چارج سنبھالیں گے

Spread the love

امریکا میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹراسد مجید خان واشنگٹن پہنچ گئے جہاں وہ (آج) بدھ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹراسد مجید خان (آج) بدھ پاکستانی سفارت خانے میں عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔امریکا میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹراسد مجید خان اس سے قبل جاپان میں بطور پاکستانی سفیر کے کام کررہے تھے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گزشتہ ہفتے امریکہ کے لیے نامزد پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے ملاقات کی تھی۔ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر پاکستان نے ڈاکٹراسد مجید خان کو امریکا کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی تھی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفیر ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کاروں کو راغب کرے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں