ناقص بوتلیں بنانے والوں کے خلاف بڑی کارروائی، ریاض بوٹل اور جمیل پلاسٹک بوٹل پروڈکشن یونٹس سیل۔

Spread the love

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈا تھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میںویجیلینس سیل نے لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے نان فوڈ گریڈ بوتلیں پگھلا کرمشروبات والی بوتلیں تیار کرنیوالی 2فیکٹریاں سیل کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق ناقص خالی بوتلیں تیار کرنے والے ریاض بوٹل اور جمیل پلاسٹک بوٹل پروڈکشن یونٹس سیل کر دیے۔ڈی جی فوڈا تھارٹی کا کہنا تھا کہ ویجیلینس سیل نے ناقص بوتلیں تیار کرنے والوں کی ریکی کر کے پروڈکشن یونٹس کا پتہ لگایا۔سستے داموں کباڑ سے خریدی گئی استعمال شدہ گندی،کیمیکل والی بوتلیں کرش کر کے دوبارہ تیار کی جارہی تھیں۔گندے پلاسٹک سے بوتلیں تیا ر کر کے جوس اور کولا ڈرنکس بنانے والوں کو سپلائی کی جا رہی تھیں۔کارروائی کے دوران10 لاکھ 440 کلو پلاسٹک دانہ،25 ہزار تیار پلاسٹک بوتلیںاور1600 کلو ٹوٹی بوتلیں برآمد ہوئیں۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی استعمال کی پلاسٹک بوتل کی تیاری کے لیے استعمال شدہ یا BPA خاصیت کا حامل پلاسٹک استعمال نہیں کیا جا سکتا۔پلاسٹک کو بار بار ری سائیکل کر کے خوراک کی پیکنگ کے لیے استعمال کرنا انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔غیر معیاری پلاسٹک پیکنگ سے مضرصحت اجزا خوراک میں شامل ہو کر موذی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔فوڈ گریڈ پیکنگ تیار کرنے کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کنسلٹنسی سہولت سے استفادہ حاصل کیاجا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں