نادرا دفتر میں چوری کرنے والا گرفتار چوری شدہ 803شناختی کارڈ بمعہ فارم اور 2بینظیر انکم سپورٹ کارڈ بر آمد

Spread the love

رینجرز نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں کارروائی کرتے ہوئے نادرا دفتر میں چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطا بق 23اور 24 جنوری کی درمیانی شب لانڈھی کے علاقے نادرا سینٹرسے شناختی کارڈ بمعہ فارم چوری ہوئے،واقعہ کی خبر ملتے ہی پاکستان رینجرز(سندھ)نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے واقع کے محرکات کا جائزہ لیتے ہو ئے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لانڈھی نمبر ساڑھے تین میں کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث مرکزی ملزم ولید حسین ولد واجد حسین کو گرفتار کیا ،ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزم کے قبضے سے چوری شدہ 803شناختی کارڈ بمعہ فارم اور 2بینظیر انکم سپورٹ کارڈ بر آمد کر لیے گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں