مودی کی آج مقبوضہ کشمیر آمد,کرفیو نافذ,انٹر نیٹ,موبائل سروس معطل

Spread the love

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی(آج) منگل کو متوقع آمد پر مقبوضہ وادی چھانی میں تبدیل کردی گئی،غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی متوقع آمد پر مقبوضہ وادی چھانی میں تبدیل کردی گئی، سرینگر سمیت شہر شہر ہزاروں قابض فوجی تعینات کریے گئے۔وادی میں مزیدنفری بھی بھجوادی گئی، مودی آج پندرہ فروری کو مقبوضہ کشمیر جائیں گے لوک سبھا کے انتخابات کیلئے بی جے پی کی انتخابی مہم کا آغاز کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں