منی چینجر کے دفتر میں 70 لاکھ کا ڈاکہ

Spread the love

شارع فیصل پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں راشد منہاس روڈ پر جوہر موڑ کے قریب واقع منی چینجر پر عملہ دفتر کھولنے کے لئے پہنچا تو دفتر کا شٹر کھولتے ہی تین مسلح ملزمان داخل ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق سیکورٹی گارڈ بھی عملے کے ساتھ تھا جو غیر مسلح تھا، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر عملے کو یرغمال بنایا جس کے بعد کارروائی کی گئی۔

سیکیورٹی گارڈ کے مطابق اس کا اسلحہ دفتر کے اندر موجود تھا اور اس نے اسلحہ حاصل کرنے کی کوشش کی مگر موقع نہ مل سکا۔

ملزمان عملے کو یرغمال بنانے کے بعد منی چینجر کے لاکر کھلوا کر 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں