منشیات ختم کریں گے، جان جاتی ہے تو جائے، شہریار آفریدی

Spread the love
شہر یار افریدی فائل فوٹو

اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نےکہا کہ ڈرگ مافیا آنے والی نسلوں سے کھیل رہا ہے، فورسز کو کہہ دیا منشیات کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں کرنا، منشیات کے معاملے میں وہ لوگ ملوث ہیں جن کو آپ عزت دیتے ہیں، بھلے جان چلی جائے منشیات کا ناسور ختم کریں گے۔

وزیرمملکت داخلہ کاکہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ ایک مافیا کے خلاف ہمیں بولڈ ہونا پڑے گا، ہم ہمت نہیں ہاریں گے اور ایسے لوگوں کو عبرت کا نشان بنادیں گے۔

شہریار آفریدی نےکہا کہ چائلڈ پورنو گرافی بھی منشیات کی وجہ سے ہو رہی ہے، منشیات کی وجہ سے 72 گھنٹے تک بچے اپنے آپ پر قابو نہیں رکھ پاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے خیبرپختونخوا میں تین سال ہمیں گالیاں پڑیں، میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم آخر تک جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں