ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کی مستحق نہیں : وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار

Spread the love
فائل فوٹو

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملاوٹ مافیا کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری اور ڈی جی پنجا ب فوڈ اتھارٹی محمد عثمان نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ کو صوبائی وزیر خوراک اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔ جبکہ وزیراعلیٰ نے ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے موثر اقدامات کیے ہیں۔ شہریوں کو حفظان صحت کے مطابق معیاری خوراک مہیا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں کسی قسم کا دباؤ قبول نہ کیا جائے۔ ملاوٹ مافیا کو انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ خالص خوراک ہرشہری کا حق ہے۔ انسانی صحت سے کھیلنے والے ملاوٹ مافیا کی سرکوبی ضروری ہے۔ حکومت پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں