مقبوضہ کشمیر ، سبز کپڑے کی فروخت پر پابندی عائد

Spread the love

مقبوضہ کشمیر میں تاجرون پر سبز کپڑا فروخت کرنے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے، ے سبز رنگ کے کپڑے کو فروخت کرنے والے تاجروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پیر کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے تاجر وں کو گہرے سبز رنگ کے کپڑے کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ کہا گیا ہے گہرے سبز رنگ کا کپڑا مسلمانوں اور پاکستانی پرچم کی پہچان بن گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں گہرے سبز رنگ کے کپڑے کو فروخت کرنے والے تاجروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر کے زیر اہتمام کشمیر ای میل کانفرنس کے موقع پر آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ 7 لاکھ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے لیکن پھر بھی بھارتی اتنے خوفزدہ ہیں کہ گہرے سبز رنگ کے کپڑے سے بھی ڈرتے ہیں۔پابندیوں کے باوجود آج بھی جب کشمیر میں کوئی مسلمان شہید ہوتاہے تو پاکستانی پرچم لہرایا جاتا ہے اور شہیدکے جسد ے خاکی کو سبز ہلالی پرچم میں دفنایا جاتا ہے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں