مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ داخل ،کل سے ملک بھرمیں بارشوں، برف باری کا امکان

Spread the love

) مغربی ہوا ئو ں کا نیا سلسلہ زیادہ شدت کیساتھ ملک کے بیشتر علاقوں کو کل 18 جنوری سے اپنی لپیٹ میں لے گا جو 25 جنوری تک ملک میں موجود رہے گا اور اسکے زیر اثر ملک کے طول و عرض میں وسیع پیمانے پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو گی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، چترال، دیر، کالام، سوات، مالم جبہ اور فاٹا کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری جبکہ دیگر میدانی علاقوں میں تمام مقامات پر ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے، گلیات، ناران، کاغان، شوگران، ٹھنڈیانی اور گلیات کے پہاڑ وں پر بہت اچھی برفباری ہونے ،پنجاب کے شمالی ، جنوبی اور بالائی علاقوں میں تمام مقامات پر جبکہ جنوبی پنجاب کے اکثر علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ اس دوران ملکہ کوہسار مری میں انتہائی شدید برفباری کا امکان ہے جسکی وجہ سے ہنگامی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، انتظامیہ کو الرٹ رہنا چاہیے ،کشمیر میں تمام مقامات پر اس دوران بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوگی اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا، مسلسل بارش اور برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ ، ایوالانچ کے واقعات ہو سکتے ہیں، صوبہ سندھ میں اکثر مقامات پر بشمول کراچی ، حیدر آباد سمیت ہلکی بارش ہو سکتی ہے اور اس دوران بلوچستان سے چلنے والی سائیبرین ہوا ئو ں کے باعث کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ وادی کوئٹہ، چمن، خوجک ٹاپ، میختر، زیارت ،ژوب میں شدید برف باری کے امکانات ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں موسم بارش کا امکان موجود ہے اور موسم انتہائی سرد رہے گا ، اکثر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے انتہائی کم رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان کے تمام علاقوں میں بشمول، استور، سکردو،گلگت، ہنزہ، گوجال، شگر ،سوست، خنجراب کے بلند مقامات پر اس دوران شدید برفباری اور میدانی علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں