مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

Spread the love

جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ بدھ کو دن 12 بجے شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے اپنے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز کی وساطت سے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے، جس میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں شہباز شریف نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل اور رمضان شوگر مل کیس میں غیر قانونی طور پر گرفتار کیا اور سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا۔

درخواست میں طبی وجوہات کی بنا پر ضمانت کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے جو بھی کیا آئین اور قانون کے مطابق کیا اور سرکار کی ایک انچ زمین کسی کو نہیں دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں