مسجد نبوی کے تاریخی ورثے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی: گورنر مدینہ

Spread the love

 گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے کہا ہےکہ اطمینان رکھیں مسجد نبوی شریف کی تاریخ اور اس کے ورثے کے تحفظ کے بانی شاہ عبدالعزیز کے دور سے لے کر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے عہد تک ہوتا رہا ہے آئندہ سعودی عرب اسی پالیسی پر گامزن رہے گا۔ مسجد نبوی شریف کے تاریخی ورثے میں نہ تو کوئی تبدیلی کی ہے اور نہ ہوگی۔ ترمیم اور اصلاح و مرمت کی ضرورت کے تحت کوئی بھی تبدیلی اس سے مستثنیٰ ہے۔ وہ مسجد نبوی کی دیوار قبلہ کی اصلاح و مرمت کے کام کا معائنہ کررہے تھے۔ گورنر مدینہ منورہ نے بتایا کہ مسجد نبوی شریف کی دیوار قبلہ کے نقوش تاریخی ہیں۔ 170 برس سے زیادہ پرانے ہیں اب اس دیوار کے نقوش اجاگر ہوگئے ہیں۔ قدیم گلکاری پوری آب و تاب کے ساتھ سامنے آگئی ہے۔ البتہ دیوار پر 95 میٹر طویل لکڑی کی الماریاں ہٹا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا مسجد نبوی کی انتظامیہ اور مدینہ منورہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بین الاقوامی ماہرین تعمیرات اور سعودی ماہرین کی مدد سے اعلیٰ تیار معیار کے مطابق تاریخی اشیاءکو اپنی فطری حالت میں بحال کرنے میں ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں