مختلف ممالک کے اتاشیوں کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں

Spread the love

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں موجود مختلف ممالک کے سفارت خانوں میں تعینات اتاشیوں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم علاقائی و عالمی امور اور مختلف ممالک کے پاکستان کیساتھ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے پر یقین رکھتا ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وافرمواقع موجود ہیں جن سے بیرونی سرمایہ کار مستفید ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کار دوست پالیسیاں متعارف کرارہی ہے اور سرمایہ کاروں کے سرمائے کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان میں دلکش قدرتی مناظر والے سیاحتی مقامات اور دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلے موجود ہیں، پاکستانی قوم اور سیکورٹی اداروں نے دنیا میں امن کی خاطر دہشتگردی کی جنگ میں لازوال قربانیاں دیں ہیں،سفارتکار اپنے ممالک میں پاکستان کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں۔ اس موقع پر غیر ملکی اتاشیوں نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے دورہ پر میزبانی پر سپیکر قومی اسمبلی کے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی اور قانون سازی کے حوالے سے ہمیں گراں قدر معلومات حاصل ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں