محکمہ انصاف نے ٹرمپ کیخلاف ’’منظم بغاوت‘‘ کا آغاز کر رکھا ہے، سابق اٹارنی جان ڈوڈ

Spread the love

صدر ٹرمپ کے ایک سابق اٹارنی جان ڈوڈ نے امریکی صدر کو درپیش موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہو ئے کہا ہے محکمہ انصاف نے اس وقت صدر ٹرمپ کیخلاف ’’منظم بغاوت‘‘ کا آغاز کر رکھا ہے ۔ فوکس نیوز ریڈیو کے ایک شو میںانکا کہنا تھا محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کے موجودہ اور سابق حکام شروع دن سے ہی ٹرمپ کیخلاف مہم چلانے میں مصروف رہے ہیں۔ انہوں نے خا ص طور پر خصوصی تفتیش کار رابرٹ ملر کا ذکر کیا جو مئی 2017ء سے اس معاملے کی تفتیش کر ر ہے ہیں کہ گزشتہ صدارتی انتخابات میں روس نے ٹرمپ کے حق میں مداخلت کی تھی جنہیں اس وقت کے اٹارنی جنرل نے یہ خصوصی ذمہ دا ری سونپی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں