مجھے عمران خان سے نہیں والدین سے حصہ ملا۔ علیمہ خان کا صحافیوں کو جواب

Spread the love

دنیا میں بہت عورتیں سلائی مشین استعمال کرتی ہیں میری مشینوں کا مذاق کیوں؟

وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان سپریم کورٹ میں پیش ہوئی عدالت سے نکل کر انہوں نے صحافیوں کو جوابات دیتے ہوئے کہا
میں نے اپنی تمام جائیدادیں ظاہر کی ہوئی ہیں جن میں امریکا میں جائیداد کا بھی ذکر ہے۔
ایک صحافی کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان میں بہت خواتین سلائی مشین سے روزگار کما رہی ہیں، میری مشینوں کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ میں نے تمام جائیداد مشینوں کی کمائی سے ہی بنائی ہے۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ میری ویلتھ اسٹیٹمنٹ چیک کر لیں، میں بیس سال سے کام کر رہی ہوں، آپ ریکارڈ چیک کرلیں تمام چیزیں ریکارڈ پر موجود ہیں، جب خاتون کام کرتی ہے تو ہم اس کی سلائی مشینوں کا بھی مذاق اڑاتے ہیں۔
وزیراعظم کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ سلائی مشینیں ہماری ایکسپورٹ کا بڑا حصہ ہیں اور لاکھوں لوگ کام کررہے ہیں، پاکستان میں فارن ایکسچینج ایکسپورٹ سے آرہا ہے اور سلائی مشینوں سے آ رہا ہے۔
ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کا بے نامی دار ٹھہرایا جا رہا ہے؟
اس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ میں اس حوالے سے اپنا بیان دے چکی ہوں، مجھے عمران خان کی طرف سے نہیں بلکہ والدین کی طرف سے حصہ ملا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں