ماڈل و اداکارہ عینی جعفری نے عمرہ ادا کرلیا

Spread the love

پاکستان کی مشہور و معروف ماڈل و اداکارہ عینی جعفری نے عمرہ ادا کرلیا، گزشتہ دنوں انہوں نے عمرے کی ادائیگی کے دوران لی گئی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکانٹ سے شیئر کی تھی۔عینی جعفری نے متعدد پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر خوب شہرت حاصل کی، انہوں نے سفر کے دوران، مسجد نبویؐ اور خانہ کعبہ کے سامنے لی گئیں تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔واضح رہے عینی جعفری نے 2012 میں ایک ڈرامے میں مرکزی اداکارہ کی حیثیت سے کام کیا، اس کے علاوہ انہوں نے ہمایوں سعید کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں ہوں شاہد آفریدی میں اپنا ڈیبیو کیا۔انہوں نے برقع ایوینجر اور بالو ماہی میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں