مانسہرہ میں شدید سردی و برفباری کی وجہ سے نمونیہ پھیل گیا،7 بچے جابحق

Spread the love

حالیہ برفباری اور بارشوں کے سبب مانسہرہ آجکل شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ شدید سردی سےبچے بہت متاثر ہوئے ہیں حالیہ دنوں میںسانس اور نمونیہ سے 7بچے جابحق جبکہ ایک ہزار کے قریب نمونیہ سے متاثر بچو ں کو شاہ عبداللہ تدریسی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں گنجائش نہ ہونے کے سبب ایک بیڈ پر دو دو اور بعض اوقات تین تین بچوں کو علاج کے لئے رکھا جا رہا ہے۔

مانسہرہ اور گردونواح میں درجہ حرارت نقطہ انجمادسے نیچے جانے کی وجہ سے پچھلے ایک ہفتہ کے دوران سات نومولود نچے نمونیہ کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچوں کو زیادہ سے زیادہ گرم ماحول میں رکھا جائے تاکہ نمونیہ جیسی مہلک بیماری سے نونہالوں کو بچایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں