لالہ زار کالونی جہلم کے قریب پاکستان ریلوے کی ملکیت تاریخی عمارت سے اشیاءکی چوری کے حوالے سے انکوائری کی جائے۔

Spread the love

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی وفاقی محتسب کی سفارش کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران گفتگو

صدر نے پاکستان ریلوے کو ہدایت کی کہ ریلوے کراسنگ لالہ زار کالونی جہلم جو شیر شاہ سوری کے دور میں کبھی ڈاک پولیس چوکی تھی، کے قریب پاکستان ریلوے کی ملکیت تاریخی عمارت سے اشیاءکی چوری کے حوالے سے انکوائری کی جائے۔


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی وفاقی محتسب کی سفارش کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران گفتگو

انہوں نے پاکستان ریلوے کو یہ بھی ہدایت کی کہ مخصوص عمارت کے تحفظ اور اس تاریخی مقام کی باقاعدگی سے نگرانی کے لئے سیفٹی گیٹ نصب کیا جائے۔ انہوں نے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کو بھی ہدایت کی کہ اس آثاریاتی مقام کے تحفظ کے لئے ضروری تفصیلات اور تدارکی اقدامات کے ساتھ جامع رپورٹ پیش کرے۔ واضح رہے کہ اس مخصوص کیس میں شکایات کنندہ نے اس تاریخی عمارت کی حالت زار اور تباہ حالی کا الزام عائد کیا ہے۔


قومی ورثہ کی حامل عمارات پر کسی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اس موقع پر صدر مملکت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تاریخی و آثاریاتی مقامات کا تحفظ کرنے کے لئے تمام متعلقہ فریقین کا معاون رویہ وقت کی ضرورت ہے۔اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں