قوم سیاسی تماشہ نہیں مسائل کا حل چاہتی ہے۔امیر جماعت اسلامی

Spread the love

لاہور میں جماعت اسلامی وسطی پنجاب کی شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ قوم سیاسی تماشہ نہیں مسائل کا حل چاہتی ہے۔ ٹیکس لگانا اور قیمتں بڑھا کر لوگوں کا خون نچوڑنا ظلم اور استحصال ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت منی بجٹ میں قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے۔انہوں نے کہا جماعت اسلامی کرپٹ افراد کے فائدے کے لیے کھیلے جانے والے کسی کھیل کا حصہ نہیں بنے گی۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت غربت، مہنگائی،بےروزگاری سے معمولی ریلیف بھی نہیں دے سکی، معیشت کا پہیہ آگے بڑھنے کے بجائے الٹا گھوم رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملک لوٹنے والوں کا ٹھکانہ جیل ہے اقتدار کے ایوان نہیں لیکن حکومت ابھی تک احتساب کو مؤثر بنانے میں مکمل ناکام رہی ہے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں