فورڈ اتھارٹی کا بہتر غذا کا استعمال کے بارے آگاہی مہم

Spread the love

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر)محمد عثمان کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن اویئرنیس ونگ نے شالامار ہسپتال میںمتوازن غذا سے پائیں صحت مند زندگی کے عنوان سے آگاہی کیمپ کا انعقاد کیاجس میں لوگوں کو بیماریوں سے بچااور بہتر غذا کے چناو کے حوالے سے آگاہی اور مفت کتابچے تقسیم کیے گئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ماہر غذائیات کی ٹیموں نے لوگوں کوبہتر اور محفوظ غذا کے استعمال پرتفصیلی راہنمائی دی۔ بیماریوں سے بچاو کیلئے بہتر غذا کے چناو کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کیمپ میں آئے لوگوں سے غذائی مسائل کے حوالے سے گفتگو اور مریضوں کو دی جانے والی معلومات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

غذائی ماہرین کی جانب سے 500 سے زائد افراد کو بہتر غذا کے استعمال پربراہ راست آگاہی جبکہ 1000 سے زائدہسپتال میں آئے مریضوں کو غذائی معلومات کے کتابچے بھی مفت تقسیم کیے گئے۔بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر محمد نسیم اعجاز کا کہنا تھاکہ ملاوٹی اشیائے خورونوش کی روک تھام سے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام میں غذائی شعور پیدا کیا ہے۔ملاوٹ سے پاک خوراک اور بہتر چنا سے ہی صحت مند زندگی گزاری جاسکتی ہے۔ڈاکٹر گل افشاں نے کہا کہ عوام کی صحت سے متعلق آگاہی کیمپس اور صحت مند غذا کے فروغ کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں