فائر فائٹر نے بوریت دور کرنے کیلئے مکانوں کو آگ لگادی

Spread the love

امریکہ میں ایک 19 سالہ رضاکار فائر فائٹر پر حال ہی میں مجرمانہ فعل اور دو مکانات کی آتشزدگی کا الزام عائد کیا گیا ہے بقول مجرم اس نے بوریت دور کرنے کے لیے ان دو مکانات کو نذرِ آتش کیا تھا۔پٹسبرگ سے جنوب مشرق میں واقع ایک علاقے میں ریان لوبہام پر الزام ہے کہ اس نے تین سے 10 دسمبر کے درمیان دو گھروں کو آگ لگائی۔ پولیس نے چشم دید گواہوں اور سی سی ٹی وی ویڈیو کے بعد کہا ہے کہ دونوں معاملات میں ریان ملوث ہے جو حقیقت میں ایک فائرفائٹر ہے اور کوئی کام نہ ہونے کی وجہ سے وہ اکتاہٹ محسوس کررہا تھا۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں