غیر ملکی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ذوالفقار عباس بخاری

Spread the love

 وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ غیر ملکی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،ہر ممکن کوشش ہے تمام وسائل کو بروئے کا ر لاتے ہوئے قیدیوں کی جلد رہائی ممکن ہوسکے۔اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے ذوالفقار بخاری نے کہا کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ سابقہ حکومت نے قیدیوں کی رہائی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے تاہم تحریک انصاف کی حکومت اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ایسے افراد جو اپنی سزا مکمل کرچکے ہیں یا تھوڑی سزا باقی ہے انہیں فوری رہا کردیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں