عمران فاروق قتل کیس :اسلام آباد ہائی کورٹ میں نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست منظور کرلی

Spread the love

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے کوبرطانیہ سے کیس سے متعلق شواہد اکٹھے کرنے کی مہلت نہ دینے کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست منظورکر لی جس پر سماعت 29 جنوری کو ہو گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی۔ ایف آئی اے کی جانب سے خواجہ امتیاز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایف آئی اے کو برطانیہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے مزید مہلت دینے کے لیے دائر درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا تھا جسے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔ اپیل سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو رہی تھی جس کے لیے جلد سماعت کی درخواست دائر کی گئی اور اسے عدالت نے منظور کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں