علیمہ خان کو جائیداد کا معاملہ کلیئرکرنے کا کہہ دیا گیا ہے: نعیم الحق

Spread the love

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں علیمہ خان کو پیغام دیا گیا ہے کہ جائیداد کا معاملہ کلیئر کریں۔

مقامی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا مہنگائی کے حوالے سے کہنا تھا کہ کھانے پینے کی اہم اشیاء کی قیمتوں میں ایسا اضافہ نہیں ہوا، مارکیٹ میں سبزیوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نظام میں خرابی کی وجہ سے ایک دن میں کام ہونے کے بجائے کئی دن لگ جاتے ہیں، شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے سے دیگر کمیٹیوں نے کام شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں