عثمان بزدار کو بنی گالہ سے ہدایات ملتی ہیں : رانا ثنا اللہ

Spread the love

رہنماء مسلم لیگ ن رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہا ۔ ناحق مارے جانے والے پاکستانیوں کے ساتھ ظلم ہے۔ ہم جے آئی ٹی ڈرامے کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ وفاقی حکومت اور پارلیمان کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔

قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ کے رہنماء رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار نے کل جے آئی ٹی ڈرامہ کیا۔ ناحق مارے جانے والے پاکستانیوں کے ساتھ ظلم ہے۔ ہم جے آئی ٹی ڈرامے کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ وفاقی حکومت اور پارلیمان کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ موقف ہے کہ مرنے والے معصوم تھے لیکن آپریشن سو فیصد درست تھا۔ یہ موقف معاشرتی شعور پر تھپڑ ہے۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت نے جے آئی ٹی ڈرامے سے ملزمان کو بچانے کی کوشش کی۔ اس ڈرامے سے ذمہ داران کو فائدہ پہنچنے کا احتمال ہے۔ وزراء نے کہا یہ چاروں دہشت گرد تھے۔ کہا گیا کہ موقع پر مزاحمت ہوئی۔ کہا گیا کہ موقع سے دو خودکش جیکٹس اور اسلحہ ملا۔ کہا گیا کہ دو افراد موٹرسائیکل پر بھاگ گئے۔ ریڈ بک کو سامنے لایا جائے جس میں کہا گیا ان کا نام تھا۔ ذیشان کو مارنے کے بعد 3 دن اس کا ناتہ دہشت گردوں سے جوڑنے کی کوشش کی گئی۔ وزیر قانون نے کہا ایک دن اور دیا جائے۔ دھوکا دیا جا رہا ہے آنکھوں میں دھول جھونکا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں