صدرٹرمپ کا کانگریس سے سالانہ خطاب شٹ ڈائون کے خاتمے تک ملتوی

Spread the love

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کانگریس کے دونوں ایوانوں ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس سے سا لا نہ خطاب ملتوی کردیاگیا۔ ہرسال جنوری میں امریکہ کا صدر ریاستی صورتحال کا جائزہ کانگریس میں پیش کرتاہے ۔ جسے سٹیٹ آف یونین خطاب کہا جاتاہے اس کی صدارت ایوان نمائندگان کے سپیکر اور سینیٹ چیئر مین مشترکہ طور پر کرتے ہیں امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس بالحاظ عہدہ سینیٹ کے چیئر مین بھی ہیں۔ وسط مدتی انتخابات میں مخالف ڈیموکریٹک پارٹی کی ایوان نمائندگان میں معمولی اکثریت ہوگئی جس کے بعد نینسی پلوسی اسوقت سپیکر منتخب ہوچکی ہیں ، سپیکر نے روایتی طور پر صدر کو خطاب کی دعوت دینی ہوتی ہے جنہوں نے د عو ت نہیں بھیجی اور صدر کو پیغام دیا وہ شٹ ڈائون ختم نہ ہونے کے باعث خطاب نہ کریں ۔ صدر ٹرمپ پہلے تیار نہیں تھے، لیکن اب بالاخروہ ما ن گئے ہیں۔ یہ خطاب 29جنوری کو ہوتا تھا جس کا شدت سے انتظار ہورہا تھا کیونکہ صدر ٹرمپ نے اسی میں ملکی و بین الاقوامی صورتحال اور قانون سازی سے متعلق حکومتی پالیسی اور ترجیحات کو پیش اور ایک آئینی تقاضا بھی پورا کرنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں