شاہ رخ خان آخری بار’’ ڈان‘‘ بننے کو تیار

Spread the love

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے حوالے سے تازہ خبر آئی ہے کہ وہ جلد ہی اپنی کامیاب ایکشن فلم سیریز’’ ڈان‘‘ کی آخری فلم میں بھی نظر آئیں گے۔میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی کامیاب فلم سیریز ڈان کی تیسری فلم کا نام فائنل کر دیا گیا۔ شاہ رخ خان کی ڈان سیریز کی تیسری فلم کا نام’ ’ڈان: دی فائنل چیپٹر‘‘ ہو گا جو ممکنہ طور پر اس سیریز کی آخری فلم ہو گی۔رپورٹ کے مطابق ڈان سیریز کی پہلی دو فلموں کی طرح تیسری کی ہدایات بھی اداکار و ہدایت کار فرحان اختر دیں گے اور مختصر کردار بھی نبھائیں گے۔ اس فلم کے حوالے سے یہ خبریں بھی گردش میں تھیں کہ شاہ رخ ’’سارے جہاں سے اچھا‘‘ کی طرح یہ فلم بھی چھوڑ رہے ہیں تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق بالی وڈ کنگ ہی اس فلم کی رونق بڑھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں