سچ بولنا ہی میری شخصیت سے مطابقت رکھتا ہے,سارہ علی خان

Spread the love

سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان تیزی سے بولی وڈ میں ابھر رہی ہیں اور ایک ماہ میں 2 کامیاب فلموں کے ذریعے اپنا ڈیبیو کرچکی ہیں۔اس سے ہٹ کر بھی اپنے فیشن اسٹائل اور مختلف انٹرویوز کی وجہ سے وہ بہت تیزی سے لوگوں کے دلوں میں گھر بنارہی ہیں۔ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے کیرئیر اور خاندان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ‘میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ خود کو اسٹار محسوس کرسکیں اور مستقبل میں بھی مقبولیت کو اپنے سر پر سوار نہیں ہونے دیں گی۔ان کا کہنا تھامیں بس کام کے بوجھ سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہوں اور میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ خود کو اسٹار سمجھ سکوں۔
کرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں ان کے رویے نے متعدد افراد کو حیران کیا اور اس بارے میں ان کا کہنا تھا میرے خیال میں یہ سچا ہونے کی وجہ سے تھا اور میں ایسی ہی ہوں، جھوٹ بولتے ہی میری زبان لڑکھڑانے لگتی ہے، سچ بولنا ہی میری شخصیت سے مطابقت رکھتا ہے۔سارہ علی خان نے کہا میں ہمیشہ سے اداکارہ بننا چاہتی تھی، مگر لوگ کہتے ہیں کہ اگر ایسا ہی تھا تو سارہ کولمبیا یونیورسٹی کیوں گئی؟ میری نظر میں تعلیم ملازمت کے حصول کا نام نہیں، بلکہ اس سے سوچ کشادہ ہوتی ہے، تعلیم نے مجھے بااعتماد بنایا اور زندگی کے لیے شعور دیا، اور اس سے مجھے ایک بہتر اداکار بننے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں