چودہ سو برس سے سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر بے شمار کتب لکھی جا چکی ہیں اور آئندہ بھی لکھی جاتی رہیں گی۔ دنیا کی کوئی ایسی زبان نہیں ہے جس میں سیرت النبی پر کتاب نہ لکھی گئی ہو ۔
یہ کتب عالمانہ انداز میں لکھی گئی ہوں یا عارفانہ انداز میںیا پھر عاشقانہ انداز میں ان میں کوئی نہ کوئی خوبی تو ہو گی کچھ چیزیں مشترک بھی ہوں گی ۔
مگر ادیبانہ انداز میں لکھی گئی ایک کتاب ایسی بھی ہے جس کوہر اردو پڑھنے والا ایک نظر دیکھنا ضرور چاہتا ہو گا۔
قریبسوا چار سو صفحات اور پونے دو سو عنوانات پر مشتمل اس کتاب میں ایک ایسی خاصیت ہے جو آپ کو مجبور کر دے گی کہ آپ لازم اسے پڑھنا اور دیکھنا چاہیں گے۔ اس کتاب کا نام ہے ’’ہادیٔ عالم‘‘
علامہ ولی رازی کی لکھی ہوئی اس شاہکار کتاب کےابتدا سے انتہا تک کوئی ایسا لفظ استعمال نہیں ہواجس پر نقطہ آتا ہو۔ کراچی سے دارالعلم سے شائع ہونے والی یہ کتاب ایک شاہکار ہے اور مصنف کی اعلی علمی صلاحیتوں اور زبان و بیان پر عبور کا بے مثال ثبوت ہے۔