سوال پوچھنا اپوزیشن کا حق ہے، ملک سیاست دانوں کو ہی چلانا ہے: علی محمد خان

Spread the love

وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیاسی ورکر نے بنایا ہے اور سیاسی ورکر ہی ملک کو چلائیں گے۔

قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ حکومتی اراکین تجربے میں اپوزیشن اراکین سے کم ہیں، لیکن ان کی بھی سیاسی جدودجہد کی ایک طویل تاریخ موجود ہے۔

بانی پاکستانی قائدِ اعظم محمد علی جناح کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج اور دیگر ادارے ریاست کے زور بازو ضرور ہیں اور ہمیں ان پر فخر بھی ہے، تاہم اس ملک کو ایک سیاست دان نے بنایا ہے اور سیاست دان ہی اس ملک کو چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے، ہم ایسی مثال قائم نہیں ہونے دینا چاہتے کہ نواز شریف ایوان میں نہیں آئے تو عمران خان بھی نہیں آئیں گے۔

سب کو معلوم ہونا چاہیے ماضی میں کیا ہوتا رہا ہے، ہم پاکستان کی خدمت کرنے کے لیے آئے ہیں تاہم سوال پوچھنا اپوزیشن کا حق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں