سنیمائوں کی زینت بننے والی دو ہزار انیس کی پہلی فلم ’’گم ‘‘کی باکس آفس پر شاندار اوپننگ

Spread the love

دلچسپ کہانی ، جاندار سکرپٹ اور فنکاروں کی بہترین پرفارمنس کے باعث ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام پاکستانی سنیمائوں کی زینت بننے والی دو ہزار انیس کی پہلی فلم ’’گم ‘‘ نے باکس آفس پر شاندار اوپننگ لی ہے ۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق عمار لاثانی اور کنزہ ضیاء کی زیرہدایت بنی فلم نے جیسے انٹرنیشنل فلم فیسٹیولز میں ججز کو متاثر کیا تھا ویسے ہی فلم معیاری فلموں کے شائقین کی توجہ پر پورا اتر رہی ہے ۔جمعہ گیارہ جنوری کو ریلیز ہونے والی فلم نے ابتدائی تین روزکے دوران ملک بھر میں حوصلہ افزا زائد بزنس کرلیا ہے جبکہ سرکٹ کے تمام سنیمائوں میں ’’گم‘‘ اپنے مدمقابل ریلیز ہونے والی دیگر تمام فلموں کو ٹف ٹائم دے دہی ہے ۔ فلم سے لطف اندوز ہونے والے شائقین کے مطابق سمیع خان اور شمعون عباسی نے بہترین اداکاری کے ذریعے فلم کو چار چاند لگا دئیے ہیں جبکہ مضبوط سکرین پلے کے ساتھ سسپنس اور ایکشن پر مبنی مناظر فلم کی ہائی لائٹ ثابت ہوئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں