سندھی عوام ہمیں ووٹ دینے کی سزا بھگت رہے ہیں: بلاول بھٹو

Spread the love

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کوٹری جلسے میں سیاسی مخالفین پر خوب برسے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کا نتیجہ ہم آج بھگت رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی دھاندلی کا نتیجہ ہے۔ وہ ہم سے شفاف اور آزادانہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔ وہ کام اور خدمت میں ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے۔
بلاول بھٹو نےمزید کہا کہ کرکٹ میں امپائر کی انگلی، سیاست میں عوام کی مرضی چلتی ہے۔ سندھی عوام ہمیں ووٹ دینے کی سزا بھگت رہے ہیں۔یہاں کے عوام سے سوتیلوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔ معیشت برباد، ہزاروں لوگ بیروزگار ہوگئے۔ حکومت کے دعوے، وعدے سب جھوٹ نکلے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت میرٹ پر ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتی، پیپلزپارٹی نے ملک کو آئین دیا، وفاقی حکومت ہمارے خلاف سازشیں کر رہی ہے، حکومت سوچ رہی ہے 18 ویں ترمیم ختم کرنا ان کے مفاد میں ہوگا ۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں