سعودی عرب میں15ہزار سے زائد خواتین نے پہلی مرتبہ اسٹیڈیم میں فٹ بال میچ دیکھا

Spread the love

سعودی عرب میں15ہزار سے زائد خواتین نے پہلی مرتبہ اسٹیڈیم میں فٹ بال میچ دیکھا۔سعودی عرب میں کچھ عرصہ قبل شروع ہونے والی تبدیلی کی لہر جاری ہے جہاں خواتین پر لگی کئی پابندیاں ختم کی جارہی ہیں۔سعودی خواتین پر سٹیڈیم جا کر میچز دیکھنے پر لگی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔پابندی ختم ہونے کے بعد خواتین نے پہلی مرتبہ کوئی انٹرنیشنل فٹ بال میچ سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا۔جدہ میں منعقد ہونے والے اطالوی سپر کپ فٹ بال کے فائنل میچ میں62ہزار تماشائی سٹیڈیم میں موجود تھے جن میں15ہزار سے زائد خواتین شامل تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں