سرفراز الیون کل تیسرے میچ کے لیے میدان میں اتریں گی۔

Spread the love

جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (کل) جمعہ کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ سرفراز الیون نے پہلے میچ میں پروٹیز کو 5 وکٹوں سے شکست فاش سے دوچار کیا تھا تاہم پروٹیز ٹیم نے دوسرے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے گرین شرٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے کپتان آئندہ میچ میں کامیابی کے لئے پر جوش ہیں۔ پاکستانی کپتان اور کھلاڑیوں کے مطابق دوسرے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ گرین شرٹس کے کپتان کا کہنا ہے کہ دوسرا میچ جیت کر سیریز میں برتری دوگنی کرنے کیلئے پر امید ہیں تاہم دوسری جانب میزبان ٹیم بھی سیریز میں کم بیک کے بعد تیسرے میچ میں کامیابی کیلئے پر اعتماد ہے اس لئے تیسرے ون ڈے میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں