سرفراز احمد جنوبی افریقن کھلاڑی کے خلاف نسل پرستانہ جملے کسنے پر مشکل میں پھنس گئے

Spread the love

پاکستانی ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد جنوبی افریقن کھلاڑی اینڈائل فیلکوایو کے خلاف نسل پرستانہ جملے کسنے پر مشکل میں پھنس گئے اور انہیں ممکنہ طور پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں 80 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد فیلکوایو نے مشکل وقت میں بھرپور انداز سے اوپننگ بیٹسمین وانڈر ڈوسن کا ساتھ دیا، فیلکوایو نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جس سے پاکستانی ٹیم کے قائد سرفراز احمد بھی پریشان دکھائی دیئے، ایک موقع پر سرفراز نے فیلکوایو کے خلاف نسل پرستانہ جملہ بھی کسا، انہوں نے کہا کہ ابے کالے تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں، کیا پڑھوا کر آیا ہے آج تو جسے سٹمپ مائیکرو فون سے شائقین نے بھی سنا اور سوشل میڈیا پر میں بھی اس پر خوب تبصرے ہوئے، کمنٹیٹرز نے بھی رمیض راجا سے پوچھا کہ سرفراز کیا کہہ رہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ ایک بڑا جملہ ہے اور اسے ٹرانسلیٹ کرنا ان کیلئے مشکل ہے۔ میچ آفیشلز کی طرف سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو سرفراز کے بارے رپورٹ کیا گیا تو ورلڈ گورننگ باڈی کی طرف سے پاکستانی قائد پر ممکنہ طور پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ فیلکوایو نے وانڈرڈوسن کے ساتھ مل کر چھٹی وکٹ کی شراکت میں 127 ناقابل شکست رنز جوڑ کر ٹیم کو 5 وکٹوں سے فتح دلوائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں