سانحہ ساہیوال کے متاثرہ بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے

Spread the love


سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خلاف بہت اچھا کام کیا ہے لیکن قانون کے سامنے جواب دہ ہیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ آتے ہی فوری کارروائی کی جائے گی، اپنے تمام شہریوں کی حفاظت حکومت کی پہلی ترجیح ہے

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ قانون کے سامنے سب جوابدہ ہیں اورمشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ آنے پرفوری کارروائی کی جائیگی، متاثرہ بچوں کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ساہیوال میں کل پیش آنیوالے واقعے کے حوالہ سے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ اپنی آنکھوں کے سامنے والدین کوگولیاںکھاتے دیکھنے والے بچوں کی حالت دیکھ کر وہ ابھی تک صدمے کی کیفیت میں ہیں۔ایسی صورتحال کسی بھی والدین کے لئے انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ متاثرہ بچوں کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خلاف بہت اچھا کام کیا ہے لیکن قانون کے سامنے جواب دہ ہیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ آتے ہی فوری کارروائی کی جائے گی، اپنے تمام شہریوں کی حفاظت حکومت کی پہلی ترجیح ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں