سانحہ ساہیوال میں استعمال ہونے والی گاڑی کا معمہ مبینہ طور پر حل کر لیا گیا۔

Spread the love

ساہیوال واقعے میں گاڑی کا معاملہ ،ٹی وی خبروں کے مطابق گاڑی فیصل آباد میں مارے جانے والے دہشت گرد عدیل حفیظ کی ملکیت تھی۔

مقامی ٹی وی نے بتایا ہے کہ یہ گاڑی دہشت گرد عدیل حفیظ نے آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعے 9 مئی 2018ء کو خریدی۔ گاڑی ثاقب محمد نامی شخص سے چھ لاکھ اسی ہزار کی خریدی گئی۔

ذرائع کے مطابق گاڑی کچھ عرصے سے سانحہ ساہیوال میں ہلاک ہونے والے ذیشان جاوید کے استعمال میں تھی۔ ذیشان کے فون سے فیصل آباد میں مارے گئے دہشت گرد عثمان کے ساتھ سیلفی بھی حاصل کر لی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں