سانحہ ساہیوال: فیروز پور روڈ پر دھرنا دونوں طرف ٹریفک معطل

Spread the love

سانحہ ساہیوال کے حوالے سے ذیشان کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کے حکومتی اقدام کے بعد عوام مشتعل ہو کر گھروں سے نکل آئے اور فیروز پور روڈ پر دھرنا دے دیا موقع پر موجود پورٹر کے مطابق مظاہرین نے فیروز وپور روڈ کو بند کر دیا ہے اور میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی ہے قصور سے آنے والی ٹریفک گجومتہ سے موڑ دی گئی ہے فیروز پور روڈ سے آنے والی ٹریفک کو والٹن روڈ اور ڈیفنس غازی روڈ پر جب کہ داتا دربار سے فیروز پور روڈ پر آنے والی ٹریفک کو چوبرجی سے ملتان روڈ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ نمائندہ صرف اردو ڈاٹ کام کے مطابق مظاہرین سے پولیس افسران کے مذکرات ناکام ہو چکے اور پولیس مظاہرین کو منانے میں ناکام ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں