سانحہ ساہیوال: ریاست مدینہ کی پیروی کے دعویدار بتائیں ہلاکتوں کی ذمہ دار کون ہے۔بلاول بھٹو

Spread the love

ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں شہریوں کے مارے جانے کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے پولیس کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بچوں کے سامنے والدین کا قتل گڈ گورننس کے جھوٹے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، اتنے بڑے سانحے کے بعد حکومت لاپتہ ہوگئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ریاستِ مدینہ میں دریائے نیل کے کنارے مرنے والے کتے کی ذمہ داری خلیفہ وقت اٹھاتے تھے، ریاستِ مدینہ کی پیروی کے دعویدار آج کے حکمران بتائیں سانحہ ساہیوال کا ذمہ دار کون ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیازی سرکار کی تحقیقات پر کسی کو اعتماد نہیں، ایس ایس پیز اور آئی جیز کو تبادلہ کرنے والوں سے انصاف نہیں ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے حکومت پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان کے نام پر ملک میں جنگل کا قانون لاگو کردیا گیا ہے اور ٹوئٹر والی سرکار دروغ گوئی اور مخالفین پر الزام بازی کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں