سازشیں کرنے والے نیست و نابوت ہوجائیں گے، منچھر جھیل کو تباہ ہوتے دیکھ کر میرا دل بہت پریشان ہوتا ہےمراد علی شا ہ

Spread the love

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران کہا کہ سازشیں کرنے والے نیست و نابوت ہوجائیں گے جب کہ امید ہے کہ وزیراعظم جلد مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائیں گے، جب دریائوں میں اضافی پانی ہوتا ہے مسائل نہیں ہوتے، جب دریائوں میں پانی کم ہوتا ہے کوٹہ کم کردیا جاتا ہے، اس سال سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ٹیلی میٹری سسٹم لگایا جائے، ہمارے مطالبے کے باوجود ٹیلی میٹری سسٹم نہیں لگایا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ منچھر جھیل کو تباہ ہوتے دیکھ کر میرا دل بہت پریشان ہوتا ہے، منچھرجھیل کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں