سابق وفاقی وزیر مواصلات ارباب عالمگیر اوران کی اہلیہ سابق رکن قومی اسمبلی عاصمہ عالمگیر پر فرد جرم عائد

Spread the love

قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں میاں بیوی کے خلاف 33 کروڑ 21 لاکھ روپے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔اس کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد اشتیاق نے اس کیس کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ارباب اور عاصمہ عالمگیر پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 24 جنوری کو چار گواہان کو طلب کرلیا۔
سماعت کے بعد ملزمان ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جس جائیداد کی وجہ سے ہم پر کیس بنائے گئے ہیں یہ ہماری آبائی جائیدادہے جس کے ہم 200 سال سے مالک ہیں۔ البتہ جو جائیداد میرے نام پر نہیں ہے میں نے اس بارے عدالت کو آگاہ کر دیا ہے۔ عاصمہ عالمگیر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران نیب کو ‘مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘ہمارے خلاف ریفرنس دائر کیے گئے لیکن سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک پر کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا۔
ساتھ ہی انہوں نے پرویز خٹک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہمارے خلاف جو ریفرنس درست نہیں ہیں، کیونکہ ہم ٹیکس دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں