سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس لے لی۔

Spread the love

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری کے خلاف 20 دسمبر کو الیکشن کمیشن میں دائر کی ہوئی اپنی درخواست جس میں استدعا کی گئی تھی کہ نیویارک میں اپارٹمنٹ چھپانے پر انہیں نااہل کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے 27 دسمبر کو خرم شیر زمان کی درخواست کا جائزہ لے کر اس پر ابتدائی سماعت کی منظوری دی تھی۔
خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن میں دائر اپنی درخواست واپس لیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ان کے پاس مزید ایسے ثبوت جمع ہوئے ہیں جن کی بنیاد پر وہ سمجھتے ہیں کہ اب یہ کیس سپریم کورٹ میں لے کر جانا چاہیے
خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ آصف زرداری اب بچ نہیں سکیں گے، ہمیں ایسے شواہد مل گئے ہیں جو صرف اعلیٰ فورم پر پیش کریں گے اور کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں