زلمے خلیل زاد چین پہنچ گئے۔ ان کا مقصد افغانستان سے فوجی انخلا میں چین سے مدد لینا ہے۔

Spread the love

امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد چین پہنچ گئے جہاں وہ چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس کے بعد وہ کل پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

افغان میڈیا کے مطابق زلمے خیل کی زاد کی بیجنگ میں چینی حکام سے ملاقات میں افغان امن سے متعلق بات ہوگی۔

زلمے خیل زاد نے بیجنگ پہنچنے پر سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ افغان امن عمل میں چین کا کردار اہم ہے، میں جاننا چاہتا ہوں کہ چین اور امریکا مل کر کس طرح کام کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں