راولپنڈی میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ، ایک بچہ، دو خواتین جاں بحق

Spread the love
ٹی وی گریب

اسلام آباد کے جڑواں شہر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ، چکلالہ سکیم تھری میں واقع فلیٹ میں ایک بچے سمیت دو خواتین جاں بحق جبکہ کار چوک میں گیس لیکیج سے آگ گلنے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح چکلالہ اسکیم تھری کے ایک فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث ہونے والا خوفناک دھماکا تین جانیں لے گیا۔ ایک بچے سمیت دو خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ گیس لیکج کے باعث راولپنڈی کے علاقے کار چوک میں گیس لیکج سے آگ لگ گئی جس میں چار افراد زخمی ہو گئے۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ کے دوران گیس لیکیج سے 5 دھماکے ہوئے۔ چکری روڈ پر گیس لیکیج سے دھماکے میں غریب کا گھر تباہ ہو گیا۔ کرتار پورہ میں 4افراد جھلس گئے۔ سکستھ ایونیو اسلام آباد میں دلہن سمیت 5خواتین جان سے گئیں اور آج پھر ایک اور گھر میں قیامت گزر گئی۔

پندرہ جنوری کو سکستھ روڈ میں والا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہو گیا۔ گیس لیکج کے باعث دھماکے میں دلہن سمیت پانچ خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 24 سالہ ثنا، 20 سال کی حفضہ، 25 سال کی مناہل اور 14 سالہ حنا شامل تھیں۔

پندرہ جنوری کو ہی راولپنڈی کے محلے کرتار پورہ میں گیس لیکج کے باعث ایک اور دھماکا ہوا، جس میں 4 افراد زخمی ہوئے۔

گزشتہ اتوار راولپنڈی کے علاقے چکری روڈ رنیال میں گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایک خاتون زخمی ہوئی، لیکن دھماکا کے باعث پورا گھر منہدم ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں