دہشتگردی کیخلاف کارروائی کی شرط پر پاکستان سے قدم ملانے کوتیار ہیں،بھارت

Spread the love

بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو بھارت پورا ساتھ دے گا ۔ یقین ہے کہ دونو ں ملک ملکر اس خطرے کا کامیابی سے مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرے سے لڑنے کیلئے تیار کی گئی قومی سلامتی پالیسی کے تحت اس طرح کے ماحول کی تعمیر کی کوشش کررہے ہیں جس میں معاشرے کے ہر طبقے کو ترقی اور ترقی کے مواقع ملیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے ضروری ہے قانونی اور بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جا رہا ہے تاکہ دہشت گردی سے موثر طریقے سے نمٹا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی سے متعلق معاملات کا تصفیہ کر تے وقت اس بات پر زور دیتا ہے کہ کوئی بیگناہ نہ پھنسے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان دہشتگردوں اور ان کی تنظیموں کے خلاف موثر کارروائی کرتا ہے تو بھارت پاکستان کا ساتھ دے گا ۔ اس سے نہ صرف دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری آئے گی بلکہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام قائم ہو سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں