دھمال سیریزکی تیسری فلم ’’ ٹوٹل دھمال‘‘ کاپوسٹر جاری کردیا گی

Spread the love

دھمال سیریزکی تیسری فلم ’’ ٹوٹل دھمال‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔مزاح سے بھرپوردھمال سیریزکی تیسری فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔ اس بار فلم میں اداکاررتیش دیش مکھ، ارشد وارثی اورجاوید جعفری کے علاوہ اجے دیوگن، انیل کپور اورمادھوری ڈکشٹ بھی شائقین کو ہنساتے ہوئے نظرآئیں گے، تاہم اس بارسنجے دت فلم کی کاسٹ میں شامل نہیں ہیں۔اداکارانیل کپور نے فلم کا پوسٹراپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر شیئرکرتے ہوئے لکھا ’’اس بار ایسا ایڈونچردیکھنے کو ملے گا جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا، ٹوٹل دھمال کا یہ سفرپاگل پن اورمزاح سے بھرپورہوگا‘‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے فلم کا ٹریلر21 جنوی کو ریلیزکیے جانے کی بھی اطلاع دی۔فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کے ذریعے اجے دیوگن اورمادھوری ڈکشٹ 18 سال بعد ایک بار پھر اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے اس سے قبل دونوں 2001 میں فلم ’’یہ راستے ہیں پیار کے‘‘اور’’لجا‘‘میں نظر آئے تھے۔واضح رہے اس سے قبل دھمال سیریز کی دونوں فلمیں ’’دھمال‘‘اور’’ڈبل دھمال‘‘کو شائقین کی جانب سے بہت پسند کیاگیا تھا۔ ہدایت کار اور شریک پروڈیوسر اندرا کمار کی فلم’’ٹوٹل دھمال‘‘22 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں