خواتین کے کیریئر میں ان کی عمر رکاوٹ کا باعث نہیں ہے,کرینہ کپور

Spread the love

بالی وڈ کی اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ خواتین کے کیریئر میں ان کی عمر رکاوٹ کا باعث نہیں ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئی کہا کہ وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتی ہیںکہ خواتین کے کیریئر میں ان کے عمر رکاوٹ کی وجہ بنتی ہے ۔ا نہوں نے کہا ہے کہ وہ انہوں نے اپنی فلمی زندگی میں ماں، ماڈل اور بہادر شہزادی کا کردار ادا کیا ہے اور وہ اپنی حقیقی زندگی میں بھی ان کرداروں سے گزر رہی ہیں ۔ا نہوں نے کہا ہے کہ ان کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں سے بھی ان کی پیشہ وارانی زندگی میں کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔ ان کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ ان کا اس بات پر یقین ہے کہ اگر ایک خاتون ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہو اور بااعتماد ہو تو وہ زندگی کے ہر سفر میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ اداکارہ کرینہ کپور خان فلم تخت میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظرآئیں گی۔فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں