خواتین اپنی حفاظت کی خود ذمہ دار ہیں,کنگنا رناوٹ

Spread the love

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ نے کہا ہے کہ خواتین اپنی حفاظت کی خود ذمہ دار ہیں اور انہیں ہی خود کو محفوظ بنانے کے لیے آگے آنا پڑے گا۔کنگنا رناوٹ نے ایک واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بار بھرے مجمع میں ایک شخص نے ان کے جسم پر انتہائی نامناسب انداز سے ہاتھ لگایا، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ جنسی ہراسمنٹ نہیں تھی۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے نامناسب انداز میں ہاتھ لگانے والے شخص کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالی اور واضح کیا کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ساتھ ہی اداکارہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خواتین کو اپنی حفاظت کے لیے خود اقدامات اٹھانا پڑیں گے۔انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ لازمی نہیں کہ خواتین اپنی حفاظت کے لیے کراٹے یا دیگر قسم کی تربیت لیں۔کنگنا رناوٹ کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان لڑکیوں کو بھی جنسی ہراساں سے متعلق تعلیم و تربیت دینے کی ضرورت ہے، کیوں کہ نئی نسل کی لڑکیوں کو اپنی حفاظت کے لیے ماحول کو سمجھنا ہوگا۔ان کے مطابق لڑکیوں کو کسی بھی شخص سے بات کرتے وقت شاید جیسے کمزور الفاظ کے بجائے ہر نامناسب معاملے پر واضح انداز میں انکار کی بات کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں